سعودی ولی عہد کی نیابت: وزیر نیشنل گارڈ نے گلوبل بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی سمٹ کا افتتاح کردیا
اتوار 10 نومبر 2024 21:23
کانفرنس 10 سے 12 نومبر 2024 تک ریاض میں جاری رہے گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں اور ان کی جانب سے نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے وزارت نیشنل گارڈ ہیلتھ افیئرز کے زیر اہتمام ریاض گلوبل بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی سمٹ 2024 کا تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کردیا یہ سمٹ وزارت سرمایہ کاری کے اشتراک سے ہورہی ہے۔
سعودی خبرساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت نیشنل گارڈ میں صحت امور کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر بندر بن عبدالمحسن القناوی نے کہا کہ ’ولی عہد کی سرپرستی میں وزیر نیشنل گارڈ کی جانب سے سربراہی اجلاس کا افتتاح اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ قیادت قومی بائیوٹیکنالوجی حکمت عملی کے منصوبوں اور مقاصد کی حمایت کی خواہش مند ہے جس کا مقصد اعلی سطح پر خودکفالت حاصل کرنا اور مثبت سماجی اور معاشی اثرات مرتب کرنا ہے‘۔
کانفرنس میں بین الاقوامی اور مقامی ماہرین کے علاوہ نمائش میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے مقررین، شرکاء اور رجسٹر کرنے والوں کی شرکت کے لحاظ سے بڑھتی ہوئی تعداد دیکھی گئی۔
کانفرنس 10 سے 12 نومبر 2024 تک ریاض میں جاری رہے گی جس کے ساتھ ایک نمائش بھی ہوگی جس میں صحت، تکنیکی، صنعتی اور سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ادارے اور کمپنیاں شرکت کریں گی اور سمٹ کے موقع پر متعدد مکالمے اور مشاورتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ’سعودی بائیو ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ فورم‘ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جو اس عالمی سربراہی اجلاس کیا اہم سرگرمی کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد اقدامات کا ایک مجموعہ پیش کرنے اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں، سائنسدانوں اور محققین کو بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کے مواقع فراہم کرنا اور موثر سرمایہ چینلز تلاش کرنے کے لیے اپنے پیشہ ورانہ نیٹ ورک کو وسعت دیں جو بنیادی خیالات کو حقیقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں