خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو برسلز میں یورپی خلیجی سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق یورپی یونین کے سینیئر حکام نے منگل کر ریاض میں ایک اجلاس میں بدھ 16 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والی یورپی خلیجی سمٹ کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جی سی سی اور یورپی یونین کے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور عوامی تعاون پر بات کریں گے۔
علاوہ ازیں ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے کے بعد مصر سے روانہ ہوگئے۔
سعودی ولی عہد نے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی پر مصری صدر السیسی کو شکریے کا پیغام بھیجا ہے۔