Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کا رابطہ، خطے کے بحران پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کوعراق کے وزیر اعظم محمد السوڈانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کےمطاق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، لبنان اور فلسطین کی صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ خطے کو کشیدگی کے خطرات سے بچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: