Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر، جازان اور الباحہ میں بارش کا امکان

’آج مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہے گا جہاں درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو جازان، عسیر اور الباحہ میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ الجوف اور شمالی حدود ریجن میں بھی گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
’اسی طرح مدینہ منورہ، تبوک اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا چلے گی جبکہ صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الرایس اور ینبع میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت الوجہ اور املج بھی رہے جہاں شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہے گا جہاں درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’جبکہ السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت صرف 6 ڈگری رہے گی‘۔
’دیگر سرد علاقوں میں ابہا، القریات اور طریف ہے جہاں 11 سے 13 کے درمیان ڈگری رہے گی‘۔
 

شیئر: