Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: جبل عمر میں 3881 مربع میٹر کا پلاٹ 660 ملین ریال میں فروخت

پلاٹ کی بک ویلیو 165.5 ملین ریال ہے۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
جبل عمر ڈیویلپمنٹ کمپنی نے مکہ مکرمہ میں اپنے منصوبے کے اندر 3881 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ایک پلاٹ تقریبا 660 ملین ریال میں مشارکہ کیپٹل کمپنی کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
اس کا مقصد سرمائے کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، فنانسگ اخراجات کو معقول بنانے اور قرض کی ادائیگی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جاسکے۔
اخبار 24 کے مطابق کمپنی نے اتوار کو تداول پر ایک بیان میں کہا کہ پلاٹ کی بک ویلیو 165.5 ملین ریال ہے، جس میں ڈیویلپمنٹ کی قیمت بھی شامل ہے۔
جبل عمر کو توقع ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد کمپنی کے مالی نتائج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اسی تناظر میں لادن انویسٹمنٹ کمپنی نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مکہ مکرمہ میں جبل عمر منصوبے کے اندر رہائشی اور ہوٹل ٹاور کی تعمیر کے لیے مشارکہ کیپٹل کے ساتھ 1.45 ارب ریال مالیت کے ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری کا اعلان کیا۔
5 سالہ معاہدے میں 525 ملین سعودی ریال کے سرمائے سے ریئل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام میں سرمایہ کاری، مشارکہ کیپیٹل کے ذریعے اس کے قیام کے لیے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنا اور جبل عمر ڈیویلپمنٹ کمپنی سے مکہ مکرمہ کے وسطی علاقے میں 3881 مربع میٹر اراضی حاصل کرنا شامل ہے۔
منصوبے کے لیے مشارکہ کیپٹل فنڈ کا انتظام کرے گا اور ’فنڈ منیجر‘ کی حیثیت سے منصوبے کے لیے فنڈز کے ذرائع فراہم کرے گا۔ اسی طرح لادن انویسٹمنٹ کمپنی ڈیویلپر، مارکیٹنگ اور ایگزیکیوٹر کے طور پر کام کرے گی۔ قائم کیے جانے والے فنڈ کے سرمائے کا کچھ حصہ مشارکہ کیپٹل کمپنی کے زیر انتظام ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: