Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈ

فی گھنٹہ آنے اور جانے والی پروازیں 34 رہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ  قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ ایئرپورٹس (مطارات جدہ) کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مطارات جدہ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ  بدھ 6 نومبر 2024 کو قائم ہوا  جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے  والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی۔
مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن کل 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔ اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا  جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں۔
مطارات جدہ کا کہنا تھا کہ ان تمام پروازوں کے مسافروں کے  ایک لاکھ 32 ہزار 189 بیگیج بھی ہینڈل کیے گئے۔
مطارات جدہ کمپنی کے سی ای او انجینیئر مازن جوھر نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام شراکت داروں کی یکجہتی اور تعاون کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: