Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد ریاض سے باکو روانہ

وزیراعظم کو اعلی عہدیداروں نے ریاض سے رخصت کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ہمراہ وفد عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد پیر کی رات ریاض سے روانہ ہوگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیراعظم، کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور رائل پروٹوکول کے ایک دستے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو الوداع کہا۔
وزیر اعظم ریاض سے تین روزہ دورے پر آزربائیجان رونہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اپنے تین روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیرِ اعظم باکو میں کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں (COP-29) کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. 
 دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ممالک کی مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ اس اجلاس میں وزیرِاعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر روشنی ڈالیں گے. 
وزیرِاعظم کاپ-29 کے عالمی رہنماؤں کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم کاپ-29 کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے. 
وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے منعقد کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں  متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے. 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: