سال رواں کا آخری سپر مون جمعہ کو نظر آئے گا
’اس سے قبل 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو سپر مون نظر آیا تھا‘ ( فوٹو: ماجد القحطانی)
سال رواں کا آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو نظر آئے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی علوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سپر مون جمعرات 14 نومبر سے ہی نظر آنا شروع ہوگا تاہم یہ جمعہ کو پورا چاند ہوگا‘۔
’سال رواں 2024 کے دوران یہ آخری سپر مون ہے جس کی چمک اور روشنی سو فیصد ہوگی‘۔
واضح رہے کہ سال رواں میں اس سے قبل 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو سپر مون نظر آیا تھا۔
سپرمون کی اصطلاح سے مراد ایک مکمل یا نیا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے قریب ترین فاصلے کے 90 فیصد اندر ہوتا ہے، اس صورت میں زمین اور چاند کے مراکز کے درمیان فاصلہ 361.969 کلو میٹر ہوگا۔
ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے’سپر مون‘ کہا جاتا ہے۔