Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں دھند

’طائف، العرضیات میں ہلکی جبکہ اضم اور میسان میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور الباحہ میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، العرضیات میں ہلکی جبکہ اضم اور میسان میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح الباحہ ریجن کے متعدد شہروں کے علاوہ جازان اور عسیر میں بھی درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں کے علاوہ تبوک، الجوف، شمالی اور مشرقی ریجنوں کے بالائی علاقوں میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور جس کے باعث دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’جبکہ خلیج عربی کے سمندر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے جس کے باعث ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: