Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اسرائیلی توسیع پسند بیان کی مذمت کردی

’اس طرح کے بیانات امن کی کوششوں کو جن میں دو ریاستی حل شامل ہے، برباد کر دیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری مسلط کرنے اور بستیوں کی تعمیر و توسیع کے متعلق اسرائیلی ذمہ دار کے بیان کو انتہا پسندی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’اس طرح کے بیانات امن کی کوششوں کو جن میں دو ریاستی حل شامل ہے، برباد کر دیں گے‘۔
 وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس طرح کے بیانات سے جنگ کی حوصلہ افزائی ہو گی، مزید شدت پسندی جنم لے گی اور خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرہ کئی گنا بڑھ جائے گا‘۔
سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ موقف قبضے کو مضبوط بناتا ہے اور فلسطینی اراضی کو طاقت کے ذریعے غصب کرنے کی خطرناک مثال پیش کرتا ہے۔
 

شیئر: