منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف، سرکاری اہلکار بھی شامل
جمعرات 14 نومبر 2024 18:24
گروہ میں 9 سعودی شامل ،ایک وزارت داخلہ جبکہ 4 تعلق کا کسٹم سےہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا۔ گروہ 9 سعودی شہریوں پرمشتمل ہے جن میں ایک وزارت داخلہ کا اہلکار بھی شامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انسداد منشیات مہم کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔
انسداد منشیات کی ٹیمیں ایک ایسے خطرناک نیٹ ورک کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے جن کے کارندے بیرون ملک سے منشیات مملکت اسمگل کیا کرتے تھے۔
نیٹ ورک میں 9 سعودی شہری شامل ہیں جن میں ایک کا تعلق وزارت داخلہ جبکہ 4 محکمہ کسٹم اور ایک سعودی الیکٹریک کمپنی سے تعلق رکھتا ہے۔
ملزمان کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق گروہ کے ارکان باری باری بیرون ملک جاتے اور واپسی پر اپنے ہمراہ بڑی مقدار میں منشیات لاتے ۔
اسمگلنگ کے لیے گروہ کے ارکان الجوف ریجن کے ہوائی اڈے کا انتخاب کرتے جہاں انکے دوسرے ارکان موجود ہوتے اور وہ اپنا سامان بغیر کسٹم چیکنگ کے نکالنے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسمگل کی گئی منشیات کو مختلف مقامات پر چھپا دیتے تھے جہاں سے انہیں سپلائی کیا جاتا تھا۔