Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آکٹوپس نے سرفنگ بورڈ پر قبضہ کرلیا

  ڈربن.....  جنوبی افریقہ کے شہر مرگبٹسرانڈ میں سرفنگ کے دوران ایک آکٹوپس سرف بورڈ پر قابض ہوگیاجس سے سرفر کو بڑی مشکلات پیش آئیں۔ 39سالہ جیمز ٹیلر سرفنگ بورڈ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران اس سمندری مخلوق نے حملہ کردیا۔ایک بڑی لہر کی وجہ سے اس نے اس بورڈ پر قبضہ جمالیا جبکہ جیمز سمندر میں گر گیا اس دوران اسکی اہلیہ بھی سمندر میں جاگری تاہم دونوںہی تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ جیمز نے اسکی وڈیو انسٹا گرام پر ڈالدی ہے۔ اسکا کہناہے کہ یہ آکٹوپس شاید زخمی تھا۔ میں چاہتا تھا کہ یہ واپس سمندر میں چلا جائے مگر میری ساری کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔یہ وڈیو اب تک 46997افراد دیکھ چکے ہیں۔ کچھ لوگوں نے زخمی سمندری جانور کے بارے میں تشویش ظاہر کی جبکہ کچھ نے منفی ریمارکس دیئے۔

شیئر: