Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 20 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

’کل گرفتار شدگان میں سے 11607 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 20 ہزار 124 غیرقانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 7 نومبر سے 13 نومبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 11607 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’5285 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 3232 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1401 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غی قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 98 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 6 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیرقانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
 

شیئر: