حاجیوں کی رہائشی عمارتوں کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع
اتوار 17 نومبر 2024 14:04
’اجازت ناموں کے لیے درخواستوں کی وصولی رجب کے اختتام تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے کرائے پر دینے کے خواہشمند عمارتوں کے مالکان کو اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے لیے رہائشی عمارتوں کے اجازت ناموں کا اجرا شروع ہوچکا ہے‘۔
’عمارت مالکان متعلقہ ادارے سے رجوع کرکے کاغذات جمع کرائیں تاکہ متعلقہ کمیٹی معائنہ کے بعد اجازت نامے کے اجرا کا کام شروع کرسکے‘۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ’اجازت ناموں کے لیے درخواستوں کی وصولی رجب کے اختتام تک جاری رہے گی‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ’رجب کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں ہوگی جبکہ اجازت ناموں کا اجر شعبان کے آخر میں ہوگا‘۔