القنفذہ ملک کا گرم ترین شہر جبکہ السودہ سرد ترین
’السودہ ملک میں سرد ترین علاقہ ہے جہاں صرف 6 ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو القنفذہ اور الصمان ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، جدہ، جازان اور الدہنا میں 33 ڈگری رہے گی جبکہ مدینہ منورہ، الاحسا اور حفر الباطن میں 32 سینٹی گریڈ ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’السودہ ملک میں سرد ترین علاقہ ہے جہاں صرف 6 ڈگری ہے‘۔
’دیگر سرد علاقوں میں ابہا ہے جہاں 10 ڈگری ہے جبکہ الباحہ، طریف، حفر الباطن اور القریات میں 11 ڈگری ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر ہے کہ آج مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور مدینہ منورہ میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند ہوگی۔