Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس

ادارہ امورحرمین کے تنظیمی معاملات کی منظوری دی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت وزراء کونسل کا ہفتہ وار اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی حالات پر بحث کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کابینہ اجلاس میں حرمین شریفین کے انتظامی اموراور جنرل اتھارٹی کے تنظیمی معاملات کی منظوری جاری کی گئی۔
وزراء کونسل نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے شہریوں نشانہ بنانے اور امدادی کاموں میں دشواریاں کھڑی کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں پر اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔
کونسل نے ریاض میں ہونے والی انٹرنیشنل سٹی اسکیپ نمائش کی کامیابی کو سراہا جس میں 230 ارب ریال کا لین دین ہوا جبکہ مقامی اور عالمی تعمیری ترقیاتی اداروں کی جانب سے 20 ارب ریال کے ریکارڈ کامیاب سودے بھی ہوئے۔  
اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکین کو ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ  روسی اور جمہوریہ فرانس کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو سے مطلع کیا گیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نےوزراء کونسل کے اجلاس کے حوالے سے مزید بتایا کہ ارکین کابینہ نے سعودی ، انڈین وزارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی کاروائی پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
کابینہ نے اسرائیلی انتہا پسندانہ بیانات ، مغربی کنارے پر توسیعی عزائم اور قابضین کو بستیوں کی تعمیر کی اجازت دینے کو امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے عبارت کیا۔

اجلاس میں ملکی اورعالمی حالات زیر غور آئے (فوٹو ،ایس پی اے)

اجلاس میں ارکین کابینہ نے آئندہ ماہ ہونے والے سعودی گرین انیشیٹو فورم کے چوتھے ایڈیشن کا خیرمقدم کیا اور اسے پائیدارمستقبل کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ ہے۔
کابینہ اجلاس میں ارکین نے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر بحث کی اور مختلف موضوعات کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں مختلف سفارشات کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اعلی حکومتی عہدوں پر ترقی اور تقرری کے احکامات بھی صادر کیے گئے۔

شیئر: