نفود ریزرو میں صحرائی بلی کی موجودگی کا انکشاف
’صحرائی بلی کی موجودگی جنگلی حیات کی افزائش کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے کہا ہے کہ نفود العریق ریزو میں صحرائی بلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنگلی حیات کے ادارے نے کہا ہے کہ ’صحرائی بلی کی موجودگی جنگلی حیات کی افزائش کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے‘۔
قبل ازیں الوعول ریزو میں بھی صحرائی بلی کا انکشاف ہوا ہے جو اس نایاب جانور کے تحفظ کی کوششوں کا کامیابی ہے ۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جنگلی حیات کی افزائش اور نایاب جانوروں کو مناسب اور اصل ماحول کی فراہمی ہمارا مقصد ہے‘۔
واضح رہے کہ صحرائی بلی عرب کے صحرا اور رتیلی علاقوں میں پائی جاتی ہے، اس کا رنگ زرد مائل ہے جبکہ یہ پانی اورغذا کی کمی کے باوجود طویل عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے۔