’ساند‘ رضاکار گروپ کی شرکت سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔ (فوٹو سبق)
مکہ ریجن کے ماتحت کمشنری خلیص میں منگل کو شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمشنر خلیص رجاء بن دخیل اللہ السلمی نے منگل کو سول ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
خلیص میں شجر کاری کی اس مہم کا سلوگن ’شجرکاری اور صحرائیت کا مقابلہ‘ تھا۔
گورنریٹ میں متعدد سرکاری محکموں کے سربراہان اور ’ساند‘ رضاکار گروپ کی شرکت سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔
یہ اقدام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے گئے ’گرین سعودی عرب‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا، معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ماحولیات کو تحفظ دینا ہے۔
پروگرام کے آغاز میں خلیص میں نیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے مابین ایک شراکت داری پر دستخط کیے گئے جس کی نمائندگی ایسوسی ایشن کے صدر محمد المغربی نے کی۔ جس میں خلیص میونسپلٹی اور خلیص ایجوکیشن آفس شامل تھے۔
پروگرام کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے صدر نے اس اقدام کی سرپرستی اور آغاز کرنے اور اس میں شریک تمام سرکاری محکموں اور رضاکار ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں