جمعرات 21 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 21 نومبر 2024 16:23
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 278 روپے 4 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو سعودی ریال کی قدر 74 روپے 4 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 67 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 737 روپے 39 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 92 پیسے، کویتی دینار کی 903 روپے 99 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 56 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 23 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 32 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے اور 1 پیسہ رہی۔