موڈیز نے سعودی عرب کی کریڈٹ رینکنگ بڑھا دی
’خطرات اور ریٹنگ کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے والے عوامل کے درمیان توازن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
موڈیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے طویل المدتی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے مسائل کے لیے سعودی عرب کی رینکنگ ’+A‘ سے بڑھا کر ’Aa3‘ کر دی ہے۔
العربیہ کے مطبق ایجنسی نے آؤٹ لک کو مثبت کے بجائے مستحکم کرنے پر نظرثانی کی جو اگلے 12 مہینوں کے دوران ملک کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم کرنے کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پیشرفت خطرات اور ریٹنگ کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے والے عوامل کے درمیان توازن کی روشنی میں سامنے آئی ہے۔
ایجنسی نے ریٹنگ کے اپ گریڈ کو معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کے تسلسل سے منسوب کیا۔
امکان ہے کہ سعودی عرب اس رفتار کو جاری رکھے گا جو وقت کے ساتھ ساتھ تیل کی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے خطرات سے سعودی عرب کو محفوظ کرنے اور کم قیمت پر کاربن کی منتقلی کا باعث بنے گا۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ مستحکم مستقبل کے نقطہ نظر کے ساتھ مملکت کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ معاشی تنوع میں مملکت کی مسلسل پیشرفت اور مملکت میں تیل کے علاوہ دیگرشعبوں کی بڑھتی ہوئی ترقی کے نتیجے میں ہوا ہے۔
سعودی عرب وقت کے ساتھ ساتھ تیل پرانحصار کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔
ایجنسی نے مالیاتی جگہ کے فریم ورک کے اندر مملکت کی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مالیاتی منصوبہ بندی کی بھی تعریف کی۔
حکومت کی طرف سے جاری کوششوں اور اس کے دستیاب مالی وسائل کی مسلسل سرمایہ کاری کے علاوہ اخراجات کو ترجیح دینے اور اس کی کارکردگی کو بڑھانے کے عزم کی بھی تعریف کی۔