Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی پانچ بڑی کوششیں ناکام

گاڑی کی کی چھت کے خفیہ خانوں میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب ادارہ کسٹم وزکوۃ اتھارٹی کی ٹیموں نے الحدیثہ چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی 5 بڑی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
سبق نیوزکے مطابق اتھارٹی کی ٹیموں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایک گاڑی کا معائنہ کیا جس کی چھت کے خفیہ خانوں میں بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
علاوہ سمگلروں نے خصوصی پیکٹس بنا کر انہیں اپنے جسم پر خصوصی طریقے سے  چھپایا ہوا تھا ۔ گاڑی سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 86 ہزار تھی۔
سمگلنگ کی دوسری کاروائی میں برآمد ہونے والی گولیوں کی تعداد 65 ہزار 116 تھی جسے کولڈ سٹوریج ٹرک کے خصوصی خانوں میں رکھا گیا تھا۔
تیسری کارروائی میں ایک گاڑی کی سیٹوں کے نیچے سے 52 ہزار 907 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
منشیات سمگلنگ کی چوتھی کارروائی میں 55 ہزار 232 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی جنہیں ایک گاڑی کے پیٹرول ٹینک کے اندر انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
پانچویں کارروائی میں ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 54 ہزار 651 تھی جسے گاڑی کے سپیئرویل میں چھپا کرسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

شیئر: