سعودی وزارت اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی کے تحت نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں مقابلہ حسن قرآت کا دوسرا ایڈیشن 21 اور 22 دسمبر کو ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق نیپال کی مخلتف ریاستوں اور گورنریٹس کے 400 سے زیادہ شرکا کوالیفائرز مرحلے میں شرکت کریں گے۔
یہ مقابلہ سعودی عرب کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلم نوجوانوں میں قرآن کی تعلیمات کو پھیلانا ہے۔
اختتامی تقریب 23 دسمبر کو ہوگی جس میں مقابلے کے فاتحین کو انعامات دیے جائیں گے۔ تقریب میں نیپال کے مختلف مراکز اور سکولوں کے حکام شرکت کریں گے۔