Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آج ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی کرے گا

سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی عرب آج ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی کرے گا جو 27 نومبر تک جاری رہے گی۔
سعودی ولی عہد کی زیرسرپرستی ہونے والی یہ کانفرنس ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز اور انویسٹ سعودی کے تعاون سے جا رہی ہے۔
اس ایونٹ میں سرمایہ کاری، حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کی عالمی شخصیات جمع ہوں گی۔ ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو بروئے کار لانے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے پر عزم وژن 2030 کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل بن گیا ہے اور مجموعی سرمایہ کاری میں اضافے اور تنوع میں بے مثال ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم دنیا بھر کے انویسٹمنٹ لیڈرزکا خیرمقدم کے منتظر ہیں تاکہ ایسی پارٹنر شپس قائم کی جائیں جس سے مملکت اور عالمی معیشتوں دونوں کو فائدہ پہنچے۔

شیئر: