Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی قدیم دکان جہاں فٹبال سٹار میرا ڈونا بھی آ چکے ہیں

قیق یمانی کی ایک انگوٹھی 250 سے 250 ریال میں بنائی جاتی ہے (فوٹو: اخبار 24)
 جدہ کے قلب میں واقع قدیم تاریخی علاقہ عہدِ رفتہ کی خوشبو اپنے اندر بسائے آج بھی ماضی کی خوشگوار داستانوں کا امین ہے۔
اس تاریخی علاقہ ’البلد‘ میں آج بھی ایک چھوٹی سی دکان موجود ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے عمائدین کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے۔
قیمتی پتھر، انگوٹھیاں، تسبیح اور اسی قسم کی اشیا فروخت کرنے والی قدیم دکان جو تقریباً 37 برس قبل قائم ہوئی تھی آج بھی اسی مقام پر موجود ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بلد کی قدیم ’شارع قابل‘ مارکیٹ میں موجود یہ دکان اس لیے اہم ہے کہ یہاں بڑی شخصیات آیا کرتی تھیں۔
دکان میں موجود ایک عمررسیدہ سن رسیدہ شخص نے بتایا کہ ’دکان میں ماضی کی اہم شخصیات اپنی پسند کی اشیا یہاں سے خریدا کرتی تھیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’خوبصورت آواز کے حامل ’طلال مداح‘ (معروف عرب گلوکار) اپنے مینجیر خالد مندر کے ہمراہ دکان میں آیا کرتے تھے اور اپنی پسند کی تسبیح خریدتے اور اپنے لیے عقیق الیمانی کی انگوٹھی بنوایا کرتے تھے۔‘
معمر دکاندار نے مزید بتایا کہ ’شہزادہ سعود بن عبداللہ الفیصل، شہزادہ ترکی بن عبداللہ الفیصل کے علاوہ شاہ فیصل کے خاندان کے کافی لوگ اس دکان میں آتے تھے۔ فٹبال کے معروف کھلاڑی ااحمد جمیل اور تیسیر الجاسم بھی متعدد بار یہاں آ چکےہیں۔‘
دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ معمر دکاندار نے قدیم یادوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’معروف عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ’میراڈونا‘ جب الاھلی فٹبال کلب کے دورے پر آئے تو وہ شارع قابل آئے اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کا ایک ہجوم تھا۔ میرا ڈونا ہجوم سے نکل کر دکان میں داخل ہوئے اگرچہ انہوں نے یہاں سے کچھ خریدا نہیں تاہم انہوں نے دکان میں موجود اشیا کو دیکھ کر اپنی پسندیدگی اظہار کیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ’آج بھی اہم شخصیات ان سے رجوع کرتی ہیں اور بیرون ملک سے بھی قیمتی پتھروں کی انگوٹھیاں تیار کرنے کا آرڈر موصول ہوتے ہیں جنہیں ہم تیار کر کے یورپ ، امریکہ و دیگر ممالک میں اپنے کسٹمرز کو ارسال کرتے ہیں۔‘
اس چھوٹی سے دکان میں عقیق یمانی کی ایک انگوٹھی 250 سے 250 ریال میں بنائی جاتی ہے جبکہ قدرتی حسن سے مالا مال ایتھوپی پتھر ’اوپل‘ کی قیمت 500 ریال جبکہ ہیرے کی انگوٹھی 9 ہزار ریال تک میں تیار کی جاتی ہے۔

شیئر: