جی سیون، عرب وزرائے خارجہ اجلاس: سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام پر زور
جی سیون، عرب وزرائے خارجہ اجلاس: سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام پر زور
پیر 25 نومبر 2024 22:02
عالمی برادری جنگ بندی کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطی کے استحکام کے عنوان سے گروپ سیون اورعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس میں اردن، امارات ، قطر، مصر اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل شریک تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون و اشتراک کی اہمیت پر زوردیا۔
غزہ پٹی اور لبنان میں جاری بحران کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی برادری فوری جنگ بندی یقینی بنائے، امدادی کاموں کو محفوظ ، متاثرین تک بروقت اور مسلسل امدادی اشیا کی ترسیل میں سہولت اور دو ریاستی حل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف پیش رفت کےلیے فوری کارروائی کرے۔
سعودی وزیر خارجہ نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے، اس کی خود مختاری کا احترام کرنے کے ساتھ سوڈان میں جاری بحران کے مستقل حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔
اجلاس میں اٹلی میں موجود سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔