سائبیریا سے آنے والی لہر سے بیشتر علاقے متاثر، غیر معمولی سردی
’جمعرات کو لہر کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جس کے باعث رات کے وقت 10 ڈگری ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سائیبریا سے آنے والی سرد لہر سےشمالی،مشرقی اور وسطی علاقے شدید متاثر ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آج بدھ سے ریاض سمیت متعدد شہروں میں سردی محسوس کی جائے گی‘۔
’جبکہ کل جمعرات کو لہر کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جس کے باعث رات کے وقت 10 ڈگری ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن سمیت دیگر ریجنوں میں آج ہلکی بارش کی بھی توقع ہے‘۔
’جدہ، شعیبہ اور رابغ میں درجہ حرارت کی کمی کے ساتھ کہیں ہلکی بارش اور کہیں تیز ہوا چلے گی‘۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔