Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے لیے ٹکٹ کیسے حاصل کریں، قیمت کیا ہے؟

چھ  برس سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میٹرو سروس کے لیے ٹکٹ ’درب ‘ ایپ کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں جوسمارٹ فون پر دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کےلیے مرکزی نمبر 19933 پر رابطہ یا ریاض میٹرو سروس کی ویب سائٹ سے مکمل تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
الاقتصادیہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ریاض میٹرو کا ٹکٹ 4 ریال سے شروع ہوکر 140 ریال تک ہے۔
میٹرو ٹکٹوں کی خریداری ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔ دو گھنٹے کی مدت کا ٹکٹ 4 ریال ہے جبکہ 3 دن کے لیے ٹکٹ کی قیمت 20 ریال، 7 دن کے لیے 40 اور 30 دن کے لیے 140 ریال میں ٹکٹ بک کیا جاسکتا ہے۔
جبکہ چھ  برس سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ ریاض میٹرو یکم دسمبر سے عوام کے استعمال کےلیے دستیاب ہوگئی روزانہ صبح چھ سے آدھی رات تک کام کرے گی۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔

شیئر: