Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے یمنی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد

قاتل نے واردات میں تیز دھار آلہ استعمال کیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن میں سعودی شہری کے یمنی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یمنی شہری اصیل علی احمد جابر نے سعودی علی بن جابر عسیری کو باہمی اختلاف پر قتل کردیا تھا۔
پولیس نے واردات کے بعد جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اسکا چالان پراسیکیوشن کو ارسال کردیا گیا۔
ادارہ پراسیکیوشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت کو بھیج دیا گیا جہاں تمام ثبوتوں اور اقبال جرم پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم صادر کردیا۔
وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کے تحت جعمرات 28 نومبر 2024 کو عسیر ریجن میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔

شیئر: