Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں سعودی کی سزائے موت پر عمل کردیاگیا

مجرم نشے کا عادی تھا جس نے خاتون سے زیادتی کی تھی (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قصیم ریجن میں نشے کی حالت میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ قصیم ریجن میں ایک سعودی شہری جو نشے کا عادی تھا کو ایک خاتون پر کے ساتھ جبری زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں الزام درست ثابت ہونے پر اس کا مقدمہ فوجدادی عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں عدالت نے جرم کی سنکینی کو دیکھتے ہوئے سعودی شہری احمد بن صنیتان النومسی کے لیے سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔
وزارت داخلہ نے پیر کے روز قصیم ریجن میں عدالتی حکم کے تحت موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا۔  

شیئر: