Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرامد سے چند منٹ قبل بھائی کے قاتل کو معاف کردیا

والدہ آخری وقت میں قاتل و معاف کرنے پر راضی ہوگئیں (فوٹو: سکرین گریب)
تبوک ریجن میں سعودی شہری ممدوح ابو فراکہ نے سزائے موت پر عملدرآمد سے کچھ منٹ پہلے اپنے بھائی کے قافل کو معاف کردیا۔
ممدوح ابو فراکہ نے العربیہ کو بتایا ’ اپنی والدہ کو بھائی کے قاتل کو معاف کرنے کےلیے کہا اور وہ آخری وقت میں معاف کرنے پر راضی ہوگئیں۔‘
ان کا کہنا تھا’ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے بھائی کے قاتل کو معاف کرنے پر انہیں ملاقات کےلیے بلایا اور شکریہ ادا کیا۔‘
سعودی شہری کا کہنا تھا ’بھائی کے قاتل کو معاف کرنے کے بعد جو احساسات تھے وہ  ناقابل بیان ہیں۔‘

شیئر: