امارات میں فطرانے کی رقم 20سے23درہم مقرر
ابوظبی: امارات میں فطرانے کی رقم 20سے 23درہم مقرر کردی گئی ہے۔ ادارہ اسلامی امور کے تحت فتوی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد الحداد نے مقامی اخبار البیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال امارات میں عام نوعیت کی اجناس کی اوسط قیمت کا اندازہ لگا کر فطرانے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ فطرانہ ادا کرنے والے فی کس20سے 23درہم کے حساب سے اہل خانہ کے افرادکی تعداد کے مطابق ادا کرسکتے ہیں جبکہ جو لوگ بہتر کوالٹی کی اجناس سے فطرانہ دینے کے خواہش مند ہوں انہیں چاہئے کہ وہ 32درہم کے حساب سے فطرانہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جنس میں فطرانہ ادا کرنا چاہیں وہ جنس میں ادا کریں جبکہ فطرانہ کی نقد ادائیگی بھی کی جاسکتی ہے۔