شجرکاری منصوبے میں العلا کے مقامی باشندوں، طلبہ اور رائل کمیشن کے ملازمین نے گذشتہ ماہ نومبر میں حصہ لے کر یہ سنگ میل عبور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
جنگلات کی بحالی کے لیے مقامی طور پر حاصل کردہ بیجوں کو العلا رائل کمیشن کے نرسری میں اگایا گیا اور ان پودوں کو ترجیح دی گئی جو علاقائی زمین کے حوالے سے ماحول دوست ہیں۔
شجرکاری کے منصوبے کے تحت اگائے جانے والے پودے رائل ریزرو میں ری وائلڈنگ پروگرام کے تحت لائے گئے جانوروں کے لیے قدرتی خوراک کا ذریعہ بنیں گے۔
مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کی افزائش کی کوششوں کے تحت اب تک العلا کے چار محفوظ ریزرو میں ایک ہزار سے زائد جانور چھوڑے جا چکے ہیں۔
سعودی گرین انیشییٹو کے تحت یہ منصوبہ ایک وسیع تر ماحولیاتی بحالی کا حصہ ہے جو بارانی علاقوں کے لیے بحالی کے طریقوں پر عمل پیرا ہے۔
رائل کمیشن فار العلا میں شعبہ وائلڈ لائف اینڈ نیچرل ہیریٹیج کے نائب صدر اسٹیفن براؤن نے کہا ہے’ کمیشن العلا کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے قدرتی توازن بحال کر رہا ہے۔‘
اسٹیفن براؤن نے مزید کہا ’پانچ لاکھ درختوں اور پودوں کی شجرکاری مملکت کے ماحولیاتی اہداف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ‘
وائلڈ لائف اینڈ نیچرل ہیریٹیج کے نائب صدر نے مزید وضاحت کی ’العلا کے قدرتی مسکن، وادیاں، پہاڑ، نخلستان اور نباتات و حیوانات کی بحالی ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ علاقائی کمیونٹی کو بااختیار بنا کر ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہمارے مقاصد کا حصہ ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں