Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں شجر کاری مہم، ساڑھے تین لاکھ پودے لگائے گئے

مملکت بھر میں نباتات کی افزائش کی مہم جاری ہے(فوٹو سبق)
سعودعی عرب میں نباتات کی افزائش کے قومی مرکز نے تبوک میں شجرکاری منصوبہ ٹو مکمل کیا ہے۔ اس کے تحت دس ملین مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تبوک ریجن میں قومی شجر کاری منصوبے کے تحت تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ درخت لگائے گئے۔ اس کا مقصد علاقے میں آب و ہوا خوشگوار بنانا ہے۔ 
قومی مرکز برائے افزائش نباتات نے واضح کیا کہ یہاں مختلف مقامی درخت مثلا السدر، الطلح، الاثل، السیال اور علوان عربی قابل ذکر ہیں۔ 
بیان میں مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں نباتات کی افزائش کی مہم جاری ہے۔

شیئر: