ایس پی اے کے مطابق اجلاس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا فروغ ہے۔
سیاست، سکیورٹی، دفاع، توانائی، معیشت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت کئی شعبوں پر بات کی گئی۔
اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے دوطرفہ، علاقائی، بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
دونوں ملکوں نے تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بعدازاں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے سے استثنی سے متعلق معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔
جبکہ سماجی ترقی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔سعودی نائب وزیر برائے افرادی قوت اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے دستخط کیے۔