Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے امام شیخ ماہر المعیقلی ملائیشیا کا دورہ کریں گے

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی حکومتی عہدیداران، دینی قیادت اور طلبہ سے ملاقات کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کل جمعرات کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق وہ مسجد بوترا میں جمعہ کا خطبہ دیں اور نماز کی امامت کرائیں گے۔
شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی ملائیشیا میں حکومتی عہدیداران، دینی قیادت اور طلبہ سے ملاقات کے علاوہ دینی مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔
پروگرام کے مطابق شیخ ماہر المعیقلی مسجد سلطان صلاح الدین میں مغرب اور عشا کی امامت کے علاوہ مسابقہ حفظ قرآن مجید کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ امام حرم شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کا دورہ وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے منصوبے کے مطابق ہے جس میں وزارت ائمہ حرمین کے مختلف ممالک کے دورے کرواتی ہے جن کا مقصد حرمین شریفین کے پیغام اور اسلام کی وسطیت کو نمایاں کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
 

شیئر: