جازان سرما فیسٹول میں اب تک تین لاکھ 50 ہزار وزٹر
’قدیم زمانے کے رہن سہن اور استعمال ہونے والی اشیا کی بھی نمائش ہورہی ہے‘
جازان سمر فیسٹول کی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں اب تک تین لاکھ 50 ہزار وزٹروں نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان سمر فیسٹول میں اب تک 65 مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوئی ہیں۔
جازان سمر فیسٹول میں علاقے کی قدیم تہذیب و تاریخ کے علاوہ قدیم زمانے کے رہن سہن اور استعمال ہونے والی اشیا کی بھی نمائش ہورہی ہے۔
فیسٹول کے ضمن میں روایتی رقص، موسیقی اور لوگ گیت کے علاوہ قدیم فنون بھی پیش کئے جارہے ہیں۔
فیسٹول میں بیت بازی، شعر و ادب اور مختلف علوم و فنون کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لیے کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔