Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، سوئے ہوئے بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

’خاندان کے افراد رات کو سوگئے تھے جبکہ موبائل چارجر سوئچ میں لگا ہوا تھا‘ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سب سے بڑے گورنریٹ الاحسا میں موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاندان کے افراد رات کو سوگئے تھے جبکہ موبائل چارجر سوئچ میں لگا ہوا تھا۔
گرم ہونے کی وجہ سے چارجر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔
گھر کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس سے دونوں زخمی ہوگئے جبکہ کمروں میں سوئے ہوئے بچے دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں، تاہم اس وقت تک دم گھٹنے سے 7 افراد کی موت ہو چکی تھی۔
محکمہ شہری دفاع نے عوام سے کہا ہے کہ ’آگ لگنے کی صورت میں پہلے اسے بجھانے کے بجائے وہاں موجود افراد کو بچانے کی کوشش کی جائے اور فوری طور پر گھر خالی کردیا جائے۔‘
محکمے کا مزید کہنا ہے کہ ’آتشزدگی سے پیدا ہونے والا دھواں زہر کا کام کرتا ہے اور اس حادثے میں بیشتر ہلاکتیں دھوئیں سے دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔‘

شیئر: