Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : ختم القرآن کی رات کمرے کا کرایہ4500ریال تک پہنچ گیا

مکہ مکرمہ: ختم قرآن اور رمضان کے آخری جمعہ میں حرم مکی شریف کے مرکزی علاقہ میں واقع ہوٹلوں میں ایک کمرے کا کرایہ 4500تک پہنچ گیا۔ ختم القرآن کی رات مرکزی علاقہ کے تمام ہوٹلوں میں کمرے بک ہوچکے۔یہ بات مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس کے رکن محمد سعد القرشی نے سبق ویب سائٹ کو کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی علاقہ کے علاوہ عزیزیہ، عتیبیہ، ششہ سمیت مسفلہ اور جمیزہ تک میں واقع 4000کے لگ بھگ ہوٹلوں کے کمرے بک ہیں۔ مکہ مکرمہ میں ختم القرآن کی رات زائرین کی بھیڑ عروج کو پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ختم القرآن سمیت رمضان کی آخری راتوں میں 20لاکھ ریال سے زیادہ آمدنی متوقع ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: