Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمیں اپنی زبان پر فخر ہے‘ عربی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی امیگریشن مہر

انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر مہر لگائی جارہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار دی عربک لینگویج  کے تعاون سے بدھ 18 دسمبر2024 کو عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ’ہمیں اپنی زبان پر فخر ہے‘ کے سلوگن کے تحت خصوصی مہر مملکت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر لگائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ 18 دسمبر 1973 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔


18 دسمبر 2012 کو پہلی مرتبہ عربی زبان کا عالمی دن منایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

19 فروری 2010 کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے انسانی تہذیب اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں عربی زبان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے 18 دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن قرار دیا۔
اس فیصلے پر عمل درامد کرتے ہوئے 18 دسمبر 2012 کو پہلی مرتبہ عربی زبان کا عالمی دن منایا گیا۔ 
عربی زبان اپنے وسیع اور جامع ادبی سرمائے کی وجہ سے دنیا کی چھ بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چینی، انگریزی وغيره کے بعد عربی زبان کا پانچواں نمبر ہے۔

شیئر: