Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 97 فیصد افراد صحت مند ہیں، سروے رپورٹ

بالغ افراد میں 18 فیصد سے زائد مختلف امراض میں مبتلا ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں 97 فیصد افراد صحت مند ہیں انہیں کسی قسم کا وبائی مرض لاحق نہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے رواں برس 2024 میں امور صحت کا جائزہ لینے کے لیے سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں 15 برس اور اس سے زائد عمر کے 97 فیصد افراد کو صحت مند پایا۔
سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بالغ افراد میں 18.95 افراد میں مختلف نوعیت کے امراض کی نشاندہی کی گئی جن میں 9.1 فیصد کو دیابیطس ، 7.9 کو فشار خون (بلڈ پریشر) 3.6 کولیسٹرول ، 1.5 دل کے امراض اور 0.6 فیصد کینسر میں مبتلا تھے۔
سروے میں 15 برس سے کم عمر بچوں میں 9.4 فیصد مختلف بیماریوں میں مبتلا پائے گئے جن میں 4.1 فیصد الرجی، 2.0 فیصد جلدی امراض ، 0.8 فیصد ہائپرایکٹیویٹی ، 0.5 فیصد ذیابیطس اور 0.3 فیصد کینسر کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا بالغ افراد کا تناسب 1.8 فیصد ہے ۔ مردوں  میں 1.4 فیصد جبکہ 2.5 فیصد خواتین شامل ہیں۔

شیئر: