Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: البلد میں طارق عبدالحکیم میوزیم کی پہلی سالانہ تقریبات

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل میوزیم میں موسیقی کی قدیم اور منفرد آلات موجود ہیں۔ فوٹو: واس
جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں واقع طارق عبدالحکیم میوزیم پہلا سال مکمل ہونے پر 27 دسمبر سے مختلف سرگرمیوں اور تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق دو روزہ تقریبات ’ورثہ اور مستقبل کے درمیان ایک دھن‘ کے زیرِعنوان میوزیم کی میزبانی منعقد کی جا رہی ہیں۔
ثقافتی تقریب میں میوزیم کے قیام کے بعد سے اس کی نمایاں کامیابیوں اور سعودی موسیقی کے ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ قومی شناخت کو فروغ دینے میں میوزیم کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔
تقریبات میں لائیو موسیقی کی پرفارمنس، میوزیم کے اندر رہنمائی کے ساتھ دورے، تھیٹر کا انعقاد اور میوزیم کی عمارت کو دلکش روشنیوں سے سجایا جائے گا۔
یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل اس میوزیم میں معروف موسیقار طارق عبدالحکیم کی ذاتی اشیاء، موسیقی کی تخلیقات اور سمعی و بصری آلات موجود ہیں۔

طارق عبدالحکیم میوزیم عرب خطے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ فوٹو: واس 

جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں قائم طارق عبدالحکیم میوزیم موسیقی کا تحقیقاتی مرکز ہے، جہاں محققین کو  وسیع موسیقی آرکائیو تک رسائی فراہم کی جاتی ہے، جس کا مقصد عرب خطے کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔
 

شیئر: