Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے سے سعودی قیادت کی ہدایت پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون خاص طور پر منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے سعودی قیادت کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن نایف نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، دونوں ملکوں اور عوام کے مفاد میں اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔‘
ملاقات میں نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز الداود، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمد البتال، ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی، ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول میجر جنرل محمد بن سعید القرنی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: