Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کا کان کاٹنے والا باپ گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔۔باپ نے اپنی 3سالہ بیٹی کے کان کاٹ ڈالے۔ باپ نے دعویٰ کیا کہ ''بھوت'' نے مجھے ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔35سالہ ملزم امرت بہادر کو گرفتار کرلیا گیا۔اس کے خاندان والوں نے بتایا کہ وہ اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کی چند ماہ پہلے موت کے بعد سے دماغی خلل کا شکارتھا۔ اسے خواب میں'' بھوت'' نظر آتے تھے جو دھمکی دیتے تھے کہ وہ اس کی دوسری بیٹی کو بھی ہلاک کردینگے۔بہادر کلینر کے طور پر کام کرتا ہے۔وہ رات ڈیڑھ بجے گھر آیااور اپنے خاندان والوں سے کہنے لگا کہ میں اپنی بچی کا کان کاٹونگا اگر میں نے ایسا نہ کیا تو دوسری بچی کو بھی کھو دونگا۔خاندان والوں نے ہمسایوں کو اطلاع دی جبکہ ماں نے اسے ایسا کرنے سے روکا ۔ ایک سینیئرپولیس افسر نے کہا کہ اس نے اپنی اہلیہ سے کمرے باہر چلے جانے کیلئے کہا اور مارا پیٹاپھر وہ اپنی اہلیہ اور دیگر 5بچوں کو ایک کمرے میں لے گیا اور بند کردیااس کے بعد واپس آکر اس نے بچی کا دوسرا بھی کان کاٹ دیا۔

شیئر: