اندور۔۔۔۔اندور کے ایک اسپتال میں صرف چند منٹ کیلئے آکسیجن سپلائی منقطع ہوجانے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسپتال میں پر اسرار طور پر صرف 15منٹ کیلئے آکسیجن کی سپلائی بند ہوگئی تھی۔اسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے اورکہا کہ اس کی وجہ آکسیجن کی کمی یا کوئی دوسری غفلت نہیں بلکہ اتنے بڑے اسپتال میں ایسی اموات معمول کی بات ہے۔ یہ اسپتال 1400بستروں والا ہے جہاں روزانہ 10سے 20اموات ہوتی ہیں تاہم اسپتال کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی سپلائی منقطع ہوئی تھی۔اس واقعہ سے ہلچل مچ گئی اور صحافی ان اموات کی اصل وجوہ جاننے کیلئے وہاں پہنچ گئے۔