سعودی عرب کے 5 ریجنوں میں ہلکی بارش اور گرد
’طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، اللیث، القنفذہ اور جذم میں آج ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ،عسیر، الباحہ ، مشرقی اور شمالی ریجنوں میں ہلکی بارش اور گرد وغبار کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، اللیث، القنفذہ اور جذم میں آج ہلکی بارش ہوگی جبکہ مطلع غبار آلود ہے جس کے باعث حد نگاہ جزوی طور پر متاثر رہے گی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ اور تنومہ میں ہے جہاں شام 5 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’الباحہ کے متعدد شہروں میں شام 8 بجے تک ہلکی بارش ہوگی جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’شمالی اور مشرقی ریجن میں مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ بعض شہروں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے‘۔