Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے خطرناک پہاڑی علاقے میں شاہراوں پر بنے پل

شاہراہیں ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے میں معاون ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے پہاڑی علاقوں کی شاہراہوں پر بنے پل اور ٹنل شہروں کو قصبوں اور اہم مراکز سے جوڑنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
یہ شاہراہیں تجارتی سامان کی منتقلی اور مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے میں معاون ہیں۔

بحیرہ احمر کو ساحلی علاقے سے جوڑنے والی شاہراہ کو ’عقبہ شعار‘ کہا جاتا ہے۔ فوٹو: ایس پی اے

تھامہ کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں اور وادیوں کو دیگر شہروں سے جوڑنے کے لیے نالوں اور گھاٹیوں پر بنے یہ پل معیشت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جازان کے علاقے کو ابھا شہر سے جوڑنے والے شاہراہ جہاں سے یومیہ ہزاروں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔

سفر کرنے والے ندی نالوں اوردلکش نظاروں کا لطف اٹھاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اس شاہراہ کو جو بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کو جوڑتی ہے ’عقبہ شعار‘ کہا جاتا ہے یہاں سے گزر کر ابھا، محائل عسیر اور دیگر ساحلی علاقوں تک لوگ باسانی پہنچتے ہیں۔
دیگر اہم شاہراہوں میں السودہ کا راستہ شامل ہیں جو رجال المع کمشنری کو دیگر علاقوں سے جوڑتا ہے۔ یہاں سے گزرنے والے اطراف کے خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
النماص کمشنری اور المجاردہ کو جوڑنے والے پل ’برمہ‘ اور بارق کے راستے پر سفر کرنے والے بھی یہاں کے ندی نالوں اوردلکش نظاروں کا لطف اٹھاتے ہیں۔
خطرناک گھاٹیوں کو عبور کرنے کےلیے بنائے گئے مستحکم اور کشادہ پلوں اور شاہراہوں کی وجہ سے علاقے کی سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے علاوہ ازیں یہاں سرمایہ کاری کے لیے بھی مواقع میسرآئے۔

شیئر: