ترکیہ میں 35 سعودی سیاحوں کی بس میں آگ لگ گئی
’دوران سفر ڈرائیور نے بونٹ سے دھواں اٹھتے دیکھا‘ ( فوٹو: سبق)
ترکیہ میں سیر و سیاحت کے لیے جانے والے 35 سعودی شہریوں کی بس میں خرابی کے باعث آگ لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بس میں سوار سعودی سیاح استنبول جارہے تھے جب ہائی وے میں ان کی بس میں آگ لگی تھی۔
سیاحوں نے کہا ہے کہ ’دوران سفر ڈرائیور نے بونٹ سے دھواں اٹھتے دیکھا تو فوری طور پر گاڑی روک لی اور سیاحوں کو اتار لیا‘۔
سیاحوں نے کہا ہے کہ ’سیاحوں پر بس سے اتارنے کے بعد اچانک آگ بڑھ اٹھی اور بوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔
’فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو اطلاع کی گئی جس نے آکر آگ بجھادی اور سیاحوں کو دوسری بس کے ذریعہ استنبول منتقل کردیا‘۔