Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی چیمبر آف کامرس میں انڈین سرمایہ کار سرفہرست، پاکستان دوسرے نمبر پر

نو ماہ کے دوران 12 ہزار 142 نئی انڈین کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی (فوٹو: وام)
دبئی چیمبر آف کامرس کے مطابق انڈین سرمایہ کار 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران چیمبر میں غیر اماراتی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سرفہرست رہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام نے رپورٹ میں بتایا ’گزشتہ نو ماہ کے دوران 12 ہزار 142 نئی انڈین کمپنیوں نے چیمبر میں رجسٹریشن کرائی ہے۔‘
انڈیا کے بعد پاکستان 6 ہزار61 نئی کمپنیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مصر کی 3 ہزار 611  نئی کمپنیاں چیمبر ممبر کے طور پر رجسٹر ہوئی ہیں۔
اس عرصے کے دوران نئی شامی کمپنیوں کی تعداد دو ہزار 62 رہی، برطانیہ کی ایک ہزار 886 نئی کمپنیاں رجسٹر ہیں۔
بنگلہ دیش، ایک ہزار 669  نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ چھٹے نمبر پر، اس کے بعد عراق ایک ہزار346  کمپنیوں کے ساتھ ساتویں جبکہ چین ایک ہزار109، اردن ایک ہزار 69 اور سوڈان ایک ہزار7 نئی کمپنیوں کے ساتھ  ٹاپ ٹین ممالک میں شامل رہے۔
دبئی چیمبر آف کامرس میں شامل ہونے والی نئی کمپنیوں میں تجارت اور خدمات کا سیکٹر سرفہرست ہے جو کل رجسٹریشن کا 41.5 فیصد ہے۔
 رئیل اسٹیٹ، رینٹنگ، اور بزنس سروس سیکٹر میں 33.3 فیصد ، کنسٹریکشن سیکٹر میں 10.4 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ، سٹوریج، اور کمیونیکیشن سیکٹر 8.6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ سوشل اور پرسنل سروسزسیکٹر 6.8 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

شیئر: