Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث افراد اور وڈیو بنانے والا شخص گرفتار

وڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ امن عامہ)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ایک شخص نے عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
بیان میں کہا گیا’ جھگڑے میں ملوث افراد کو وائرل وڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔‘
ملزمان کو ابتدائی قانونی کاررائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا جبکہ جھگڑے کی وڈیو بنانے والے شخص نے سائبر کرائمز کی روک تھام کےقانون کی خلاف ورزی کی۔

شیئر: