سعودی عرب میں عوامی آگاہی مہم، ٹریفک حادثات میں 50 فیصد کمی
سعودی عرب میں عوامی آگاہی مہم، ٹریفک حادثات میں 50 فیصد کمی
ہفتہ 28 دسمبر 2024 18:59
ٹریفک کو رواں رکھنا اور حادثات پر قابو پانا ادارے کا اہم ہدف ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے’عوامی آگاہی مہم کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ حادثات میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
ایس پی اے کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات اور خلاف ورزیوں کے تدارک کےلیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مفید نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ایسے خطرناک مواقع نہیں ’بلیک پوائنٹ‘ کہا جاتا ہے وہاں ادارے کی جانب سے ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کی نگرانی کےلیے نصب سسٹم سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔‘
ایسے مقامات جہاں مخصوص اوقات میں ٹریفک ازدحام رہتا تھا وہاں بھی ادارے کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے روڈ جام کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے۔
ٹریفک کو رواں رکھنا اور حادثات پر قابو پانا ادارے کا اہم ہدف ہے جس کےلیے عوامی آگاہی مہم کافی معاون ثابت ہوئی۔
ٹریفک پولیس کے مرکزی کنٹرولنگ سینٹر میں موجود ٹیمیں 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی امداد کے لیے ٹیم بروقت وہاں پہنچ جائے ۔ ٹریفک حادثات کے مقام پر امدادی ٹیمیں 10 منٹ کے اندر اندر پہنچ جاتی ہیں۔
ڈرائیونگ سکول کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’نئے ڈرائیوروں کو بہترین انداز میں ٹریننگ دی جارہی ہے جس سے ان میں ٹریفک سسٹم کے حوالے سے آگاہی میں بھی اضافہ ہوا ہے جو ایک مثبت علامت ہے۔‘